آق پارٹی غازی عنتاب کے رہنما عبدالقادر یاکسال کی نماز جنازہ، صدر ایردوان کی شرکت
صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز وفات پا جانے والے غازی عنتاب شہر سے آق پارٹی کے نائب صدر عبدالقادر یاکسال کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جنازہ کی یہ تقریب ترک مرکزی اسمبلی میں منعقد ہوئی۔
جنازے میں مرکزی اسمبلی کے سپیکر اسماعیل کہرمان، وزیر اعظم بن علی یلدرم، وفاقی وزراء، پارلیمانی گروپوں کے رہنماءوں، موجودہ اور سابق ممبران پارلیمنٹ، غازی عنتاب میٹروپولیٹن میونسپلیٹی کی سربراہ فاطمہ شاہین اور انقرہ کے گورنر ارکان طباچہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔