انقرہ میں صدر طیب ایردوان نے شہر کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا

0 419

ترکی کے دارالحکومت آنقرہ میں صدر اور وزیر اعظم نے شہر کے سب سے بڑے جدید ترین ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا

ہائی سپیڈ ریل کا یہ اسٹیشن روزانہ پچاس ہزار مسافروں کو سروس فراہم کرے گا ۔

اس ریلوے اسٹیشن میں مسافروں کو بہت ساری سہولتیں مہیا کی گئی ہیں

اسٹیشن کی یہ کثیر المقاصد بلڈنگ فن تعمیر کا ایک خوبصورت نمونہ ہے ۔

اسٹیشن کے اندر دوکانوں ، ڈیپارٹمنٹل سٹورز ، ریسٹورنٹس، کیفے ، 134 کمروں کا فائیو سٹار ہوٹل ، سینما،دفاتر اور دوہزار گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت موجود ہے ۔اسٹیشن کو ماس ٹرانزٹ ذرائع جیسے سبربان ریل سسٹم اور سب وے سے براہ راست جوڑا گیا ہے ، اسٹیشن کا کل رقبہ تقریبا دو لاکھ مربع میٹر ہے ۔عمارت آٹھ منزلوں اور بیسمنٹ پر مشتمل ہے اور اس میں تین پلیٹ فارمز اور چھ  ہائی سپیڈ لائنز ہیں ۔

ہائی سپیڈ ٹرین  کا کانسیپٹ ترکی میں نسبتا نیا ہے ۔

ہائی سپیڈ لائن دارالحکومت آنقرہ اور عشق شہر کے درمیان 2009 میں شروع ہوئی ،اس کے بعد اسے توسیع دی گئی اور 2011 میں  آنقرہ اور قونیہ کے درمیان بھی اسے شروع کردیا گیا ۔قونیہ اور عشق شہر کے درمیان 2013 اور آنقرہ استنبول ،قونیہ استنبول کے دمیان 2014 میں یہ سروس شروع ہوئی ۔جس سے ترکی ہائی سپیڈ ٹرین استعمال کرنے والا دنیا کی آٹھواں  اور یورپ کا چھٹا ملک بن گیا۔دارالحکومت آنقرہ اور ازمیراور آنقرہ ،سواس کے درمیان ہائی سپیڈ لائن پر کام تیزی سے جاری ہے ، جبکہ مغربی شہروں برسہ اور بیلجیک ، وسطی شہروں قونیہ اور کارامان کے درمیان بھی ہائی سپیڈ لائن بچھانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔

2023 میں ترکی سویں یوم جمہوریہ منائے گی ، اس سے پہلے بہت سارے منصوبے مکمل کیے جائیں گے جس میں ترکی کے اندر 3500 کلومیٹر ہائی سپیڈ لائن بچھانے ہدف بھی شامل ہے ۔

تبصرے
Loading...