آپریشن شاخ زیتون: 3055 دہشتگرد ہلاک، ترک اور آزاد شامی فوج کی پیش رفت، ملٹری رپورٹ

0 2,205

جمعرات کے روز ترک ملٹری رپورٹ کے مطابق ترک فوج کے آزاد شامی فوج کے ساتھ شام کے علاقے عفرین میں جاری آپریشن زیتون میں 3055 دہشتگرد "بے اثر” ہو چکے ہیں۔

ترک فوج کی جانب سے "بے اثر” کا لفظ استعمال کرتی ہے جس میں گرفتار زندہ یا مردہ دہشتگرد شامل ہوتے ہیں یا پھر وہ جنہوں نے دوران جنگ ہتھیار ڈال دئیے ہوں۔ تاہم عمومی طور پر اس اصطلاح کا استعمال کسی آپریشن میں مرنے والوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 ملٹری رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عفرین آپریشن کا آج 48 واں دن ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 115 دہشتگرد "بے اثر” کئے گئے ہیں۔

آپریشن شاخِ زیتون ترکی کی طرف سے شامی صوبہ عفرین میں پی کے کے/پی وائے ڈی/وائے پی جی/کے سی کے اور داعش کے دہشتگردوں کے خلاف 20 جنوری کو شروع کیا گیا تھا۔

ترک جنرل اسٹاف کے مطابق آپریشن کا مقصد ترک سرحدوں کے ساتھ خطے میں سیکورٹی اور استحکام قائم کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں کے ظلم اور بربریت سے شامی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن بین الاقوامی قانون اور یو این سیکورٹی کونسل کے قراردادوں کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے ترکی کے حقوق کے تحت ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی ملک کو اپنے دفاع کے لیے قدم اٹھانے کا حق ہے تاہم اس سلسلے میں شام کی سالمیت کا احترام کیا جائے گا۔

ملٹری نے کہا ہے کہ یہ بات "انتہائی اہمیت” رکھتی ہے کہ اس آپریشن میں کسی سویلین کو نقصان نہ پہنچے۔

تبصرے
Loading...