استنبول آنے والی ترک ائیرلائنز کی فلائٹ میں دوران پرواز بچی کی پیدائش

0 1,105

کونکرے سے استنبول آنے والی ترک ائیر لائنز کی پرواز کے دوران ایک فرانسیسی خاتون مسافر نے کیبن کریو کی مدد سے کامیابی سے بچی کو پیدا کیا۔ 

پرواز
Photo: Daily Sabah

گنین دیابے نافی جو فرانسیسی شہریت رکھتی ہیں۔ کو گنی کے مرکزی مقام کونکرے سے فلائٹ اڑتے ہی لیبر پین شروع ہو گئیں۔ ترک ائیرلائنز کے کیبن کریو جسے اس بارے مکمل ٹریننگ بھی دی گئی ہے انہوں نے دوران پرواز کامیاب ڈیلیوری کو ممکن بنا دیا اور بچی کا نام "کدیجو” رکھ دیا۔ 

ڈیلیوری میں مدد دینے والی بوتھیانہ انانیز نے خوشی کے آنسوؤں کے ساتھ بتایا کہ ماں نے کھڑے ہو کر ڈیلیوری دی اور ہمیں باقی مسافروں کا تعاون رہا”۔

پائلٹ نے استنبول جانے سے پہلے آگادوگو شہر کے برکینا فاسو ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تاکہ ماں اور بچے کو ضروری طبی امداد بروقت ممکن بنائی جا سکے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں بہترین صحت میں ہیں۔ 

مسافروں اور فلائٹ کے عملے نے نومولود بچی کے ساتھ تصاویر بنائیں، جنہیں سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کیا گیا اور ترک ائیرلائنز کی سروسز کو سہراہا گیا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: