استنبول ائیرپورٹ منصوبہ ایئرلائنز کے لئے نئے مواقع فراہم کرے گا. سربراہ لفتھانسہ

0 163

استنبول کے تیسرے ائیرپورٹ سے عالمی ایوی ایشن ( ہوابازی) کو مزید فروغ ملے گا-

جمعہ کے روز جرمن ائیر لائنز لفتھانسہ ترکی کے سربراہ نے کہا کہ "یہ ائیرپورٹ ایوی ایشن (ہوابازی) کی صنعت کو فروغ دے گا- کمال گیجر نے کہا کہ جغرافیائی خصوصیات کے ساتھ مسافروں کا سکون و اطمینان اہم ہے اس ہوائی اڈے سے فضائی باربرداری کو فائدہ ہوگا-
اس ائیر پورٹ سے سالانہ 200 ملین مسافر سفر کر سکیں گے-

ائیرپورٹ
تعمیر کا پہلا مرحلہ اگلے سال مکمل ہوگا اور ترکی کے یورپی حصہ بحر اسود کے ساحل پر کھول دیا جاۓ گا-
نیا ائیرپورٹ زیادہ مسافر ٹریفک اتاترک ائیرپورٹ سے لے گا 2018ء میں اس منصوبہ کے مکمل ہوتے ہی اس میں 350 مقامات سے 250 ائیرلائنز کی ہوسٹنگ ہوگی- جس سے
یہ دنیا کا سب سے بڑا ائیر ٹرانسپورٹ کا مرکز بن جاۓ گا-
گیجر نے اناضول ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا ک میں نے ائیرپورٹ منصوبہ کی تعمیرات کا دورہ کرکے جائزہ لیا میں واقعی اس سے بہت متاثر ہوا ہوں یہ ترکی کا عظیم منصوبہ ہوگا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لفتھانسہ ترکی کی طرف پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتی ہے-

ترجمہ: عروج سحر

تبصرے
Loading...