استنبول ٹرانسپورٹ اتھارٹی بجلی سے چلنے والی دو سو بسیں خریدے گا

0 951

استنبول کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، گنجان ترین شہر میں صحت کیلئے نقصان دہ ماحول سے بچائو کے مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے بجلی سے چلنےوالی دو سو بسیں خریدے گا۔

استنبول پبلک ٹرانسپورٹ باڈی ، اس مقصد کیلئے پبلک ٹینڈر جاری کرے گا۔ مطلوبہ بسیں 200 کلومیٹر رینج کی ہوں گی اور اس کی تجرباتی سروس میٹرو لائن پر فراہم کی جائے گی جو روزانہ لاکھوں لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرتی ہے
پہلی الیکٹرونک بس اس سال کےآخر میں اپنی تجرباتی سروس شروع کرے گی اور یہ 120 مسافروں کی گنجائش کی حامل ہوگی۔
الیکٹرونک بسیں ترکی کیلئے ایک خوشگوارخواب کی حیثیت رکھتی ہیں ۔جبکہ ترکی کے شہر قونیا میں یہ بسیں کامیابی سے ماسٹ ٹرانزٹ کے طور پر   پچھلے سال چلنا شروع ہوچکی ہیں ۔

واضح رہے کہ ترکی میں مقامی طور پر بننے والی الیکٹرک بسوں کی پروڈکشن پچھلے سال شروع ہوچکی ہے ۔
ترکی میں بڑی تیزی سے ٹرانسپورٹیشن ذرائع الیکٹرک پر منتقل ہورہی ہیں ، جبکہ کئی کار کمپنیاں الیکٹرونک گاڑیاں برآمد بھی کرنے لگی ہیں ۔اگر چہ ماس ٹرانزٹ کے طور پر بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کا استعمال ابھی کم ہے ،مگر بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر متبادل انرجی سے چلنے والی ٹرانسپورٹ کی اہمیت ہر گذرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے
استبول پہلے سے ہی اس ضرورت کا حساس کرچکا تھا اور ماحول دوست ماس ٹرازٹ سالوشن کی جانب عمل پیرا تھا ۔2015 میں استنبول کی میونسپلٹی ملک کی اوّلین سولر بسیں متعارف کراچکی ہے ۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: