استنبول گزشتہ سال 2016ء میں 9.2 ملین سے زائد سیاحوں اور زائرین کی توجہ کا مرکز رہا

0 1,211

گزشتہ سال ترکی کے شہر استنبول میں دنیا بهر سے آنے والے 111 ملکوں کے غیر ملکی سیاحوں اور زائرین کی تعداد 9.2 ملین تک پہنچ گئی۔

سیاحت

بلدیہ استنبول کے ضلع "فاتح” کے میئر مصطفی دمیر نے جمعرات کو استنبول کنوینشن سینٹر میں "عالمی سیاحت فورم” کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ حالیہ برسوں میں دنیا بهر میں پیش آنے دہشت گردانہ واقعات کی لہر سے دیگر شعبوں کے علاوہ سیاحت پر بهی منفی اثر پڑا ہے۔

ساری دنیا کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز فرانس کے دار الحکومت پیرس اور "نیس” شہر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں نے بهی سیاحت کے شعبہ پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں جس کی وجہ سے فرانس کو 3.5 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر ممالک کی طرح ترکی بهی دہشت گردانہ کارروائیوں سے متاثر رہا لیکن استنبول ساری دنیا سے 9.2 ملین سے زائد سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا، کیونکہ اس شہر نے قوت اپنے کمرشلائز شناخت سے اخذ کی ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: