اسرائیل نے مغربی کنارے میں دو فلسطینی شہید کر دئیے

0 1,394

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں جمعرات کے روز دو فلسطینی شہری شہید کر دئیے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے کہا ہے کہ 22 سالہ عبداللہ الحوساری اور 18 سالہ شادی نجم شمالی مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں دوران مزاحمت شہید کئے گئے۔

جنین ہسپتال کے ڈائریکٹر وسام ابوبکر نے سرکاری وائس آف فلسطین ریڈیو کو بتایا کہ تین دیگر فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق منگل کو کیمپ پر چھاپے کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان چپقلش شروع ہوئی تھی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے کیمپ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور ایک فلسطینی کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

ہیری پورٹر اداکارہ کی فلسطین بارے پوسٹ، اسرائیلی بھڑک اٹھے

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: