"اسلامسٹ دہشتگردی” کی اصطلاح کسی پس منظر میں بھی استعمال نہیں ہونی چاہیے، صدر ایردوان کی جرمن چانسلر سے ملاقات

0 994

صدر رجب طیب ایردوان نے جمعرات کے روز جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ترک صدارتی کمپلیکس میں ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ "اسلامسٹ دہشتگردی” کی اختراح کسی بھی پس منظر میں استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دو اصطلاحوں کی بیک وقت استعمال کرنا غیر اخلاقی حرکت ہے کیونکہ اسلام ایسا مذہب ہے جو امن کی اشاعت کرتا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اسلام کا لفظی مطلب سلامتی اور امن ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی دہشتگردی پر اسلام کے ساتھ دہشتگردی کا لفظ لگانا، دنیا کے کروڑوں مسلمان میں تشویش پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انجیلا مرکل کے ساتھ ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور مہاجرین کے بحران پر باہمی تعاون کی صورتوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

رجب طیب ایردوان نے کہا کہ بحیثیت دو نیٹو ممالک کے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے لیے جرمنی کی حمایت اہمیت رکھتی ہے۔ اس لیے جرمنی کو چاہیے کہ وہ پی کے کے، فیتو گولن عناصر اور داعش کے خلاف جنگ میں ہمارے ساتھ تعاون کرے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: