اپنی تاریخ سے سیکھتے ہوئے ہم شہرکاری میں اپنی پرانی غلطیاں نہیں دوہرایں گے، رجب طیب ایردوان

0 2,857

انجمن شہر کاری سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا "ہم اپنی تاریخ سے سیکھتے ہوئے، دوسرے شعبوں کی طرح شہر کاری میں بھی اپنی پرانی غلطیاں نہیں دوہرائیں گے۔ ہم نے اس ضمن میں گزشتہ 14 سالوں بہت اہم قدم اٹھائے ہیں۔ اس دور میں بھی کیے جانے والے کاموں میں فطری طور پر کوتاہیاں ہو سکتی ہیں، تاہم یہ ایک حقیقت ہے اور یہ عہد گواہ ہے کہ اس میں ترکی کی تاریخ کی جامع اور معروف ترین شہر کاری کی گئی ہے”۔

صدر رجب طیب ایردوان نے وزارت ماحول و شہرکاری کے زیر اہتمام انجمن شہرکاری سے خطاب کیا جس کا عنوان تھا "شہرکاری کا نیا وژن”۔

انجمن شہرکاری ایک اہم موڑ ثابت ہو گی

انجمن کے منتظمین اور شراکت داروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدر ایردوان نے توجہ دلائی کہ انجمن بڑی تعداد میں ماہرین، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور پیشہ ورتنظیموں کو اپنے کام میں ساتھ شامل کرے گی۔ اور کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ انجمن شہرکاری ایک اہم موڑ ثابت ہو گی اس لیے کہ یہ شہری مسائل پر گہرے مباحث کی میزبانی کرے گی، میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس انجمن میں تعاون کیا”۔

انسان اور اس کے شہر کے مابین بہتر تعلق بنانا بہت اہم ہے

کسی شہر میں رہنے کا فیصلہ کرنے کا مطلب ایک مخصوص طرز زندگی اپنانا ہے اس پر بات کو آگے بڑھاتے ہوئے صدر نے کہا "انسان اور اس کے شہر کے مابین بہتر تعلق بنانا بہت اہم ہے”۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے لیے شہر کا مطلب ہے نہ صرف جنم بھومی کا نام ہے بلکہ رب کی طرف منہ کرنے کا مظہر بھی ہے۔ ہماری تاریخ کئی مثالیں رکھتی ہے جو انسان اور شہر کا ایسا تعلق بنانے میں ہماری ان کوششوں کا مظہر ہیں جس میں ہم اپنی جنم بھومی سے اپنی محبت کا اظہار بھی کریں اور  اپنے رب سے اپنے درست تعلق سے واقف بھی رہیں۔ ہم علم اور تجربے کا ایک وسیع سمندر رکھتے ہیں جو ہمارے آباء سے ہم تک پہنچا۔ جو وسط ایشیا سے پاکستان اور بھارت، اور سلجوک جغرافیے سے تین براعظموں پر محیط ریاست عثمانیہ تک پھیلا ہوا ہے۔ تاہم ہمیں شہرکاری کے ان مصائب پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے جن کا عالمگیر جنگ دوم کے بعد سے ہم سامنا کر رہے ہیں۔ جیسا کہ محمد عاکف ارسوی نے کہا ‘انہوں نے تاریخ کو دوہرانے کے سوا اس کی کوئی وضاحت نہ کی، کیا انہوں نے تاریخ سے کچھ سیکھا بھی ہے یا اسے دوہراتے چلے جائیں گے’۔ اس پر کان دھرتے ہوئے اور تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے باقی شعبوں کی طرح ہم شہرکاری میں اپنی پرانی غلطیاں نہیں دوہرایں گے۔ ہم نے اس ضمن میں گزشتہ 14 سالوں بہت اہم قدم اٹھائے ہیں۔ اس دور میں بھی کیے جانے والے کاموں میں فطری طور پر کوتاہیاں ہو سکتی ہیں، تاہم یہ ایک حقیقت ہے اور یہ عہد گواہ ہے کہ اس میں ترکی کی تاریخ کی جامع اور معروف ترین شہر کاری کی گئی ہے”۔

دنیا کے بڑے شہر دہشتگردی کے نشانے پر ہیں

صدر ایردوان نے بتایا کہ اس وقت دنیا کے 30 بڑے شہر دہشتگردی کے نشانے پر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں مشترکہ سوچ بچار سے  شہرکاری سے منسلک سیاسی، معاشی، سماجی اور دفاعی مسائل پر قابو پانا ہو گا۔ سوسائٹی کے ایک حصے کے لیے شہروں میں باقی آبادی سے علیحدہ محصور علاقے بنانے پر تنبیہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہمارے کلچر میں امیر اور غریب، پڑھا لکھا اور ان پڑھ، مخلص اور  سرکش، باس اور ورکر ایک ہی جگہ اڑوس پڑوس میں رہنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ معاشرے کے دو دھاروں کا یہ اتحاد انہیں اس قابل بناتا کہ وہ ایک دوسرے کے حالات زندگی کو دیکھ سکیں اور مشکل لمحات میں اگر ضرورت پڑے تو باہمی تعاون کر سکیں۔ انفرادیت پسندی نے ہمارے معاشرے کی اس ساخت کو جو اسے زمین پر جنت کا نمونہ بناتی تھی، اب ہمارے شہروں کو زمین پر دوزخ کا ٹکڑا بنا دیا ہے۔ شہر کے ساتھ مسائل بھی آتے ہیں، ہمیں ان تمام مسائل اور معاملات کو شہرکاری کے وقت زیرغور رکھنا چاہیے”۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: