ایردوان کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر پاکستان کی حمایت کا عزم

0 185

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جمعرات کے روز پاکستانی ہم منصب ممنون حسین کو کال کرتے ہوئے انہیں اور پاکستانی قوم کو عید الاضیٰ کی مبارک باد دی-

ترک صدارتی ذرائع کے مطابق گفتگو میں کشمیر، فلسطین، شام اور برما پر بھی بات کی گئی اور مسلم ممالک کے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا-

اسلام آباد ٹائمز کے مطابق خطے میں ہونے والے پیش رفت اور ٹرمپ کی پاکستان کو دی جانے والی دھمکیاں بھی شامل گفتگو رہیں اور رجب طیب ایردوان نے پاکستان کی تائید اور ساتھ دینے کا اعادہ کیا-

تبصرے
Loading...