ایردوان کی قاتل بشار کے کیمیائی حملے میں شہید ہونے والے جڑواں بچوں کے باپ سے ملاقات

0 968

جمعہ کے روز صدر رجب طیب ایردوان نے قاتل بشار کے کیمیائی حملوں کا شکار بننے والے 9 ماہ کے جڑواں بچوں کے باپ سے ملاقات کی۔ عبد الحمید الیوسف کے جڑواں بیٹوں، زوجہ اور بہن سمیت خاندان کے 20 افراد خان شیخون میں کیمیائی حملے کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔

صدر ایردوان نے الیوسف سے دلی تعزیت کرتے ہوئے اپنے کرب اور دکھ کا اظہار کیا۔ جس پر عبدالحمید الیوسف نے صدر ایردوان کی پیشانی پر بوسہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی آخری امید ہیں۔

الیوسف نے اپنے بچوں کی تصاویر موبائل سے دکھاتے ہوئے کہا: "شامیوں کی امید صرف رجب طیب ایردوان ہیں، ہمیں امید ہے کہ دنیا ہمارے دکھ کو سمجھے گی”۔

الیوسف نے ہسپتال میں علاج مکمل ہونے کے بعد واپس گھر آنے پر کہا تھا: "میرے بچے بہت خوبصورت تھے، لیکن وہ پہلے بچے نہیں تھے جو اسد کے ظلم کا نشانہ بنے ہیں”۔

عبد الحمید الیوسف نے مزید کہا: "ہم دنیا کو دکھائیں گے کہ ہم کتنے صابر ہیں۔ اس جاری جنگ میں نہ ہم پہلے نشانہ بننے والے ہیں اور نہ آخری نشانہ ہیں۔ چھ سال سے ہم اپنے بچوں کے لاشے اٹھا رہے ہیں”۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: