بشار الاسد دماغی فالج کے حملے کے بعد صاحب فراش ہو گئے، الجزیرہ پرسن

0 1,241

​شامی اسد رجیم کے صدر بشار الاسد صحت کی تشویش ناک صورت حال میں ہیں، یہ بات الجزیرہ ٹی وی کے معروف اینکر پرسن نے کی گئی ہے-

دی اپوزٹ ڈائریکشن کے معروف اینکر پرسن فیصل القاسم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہا کہ بشار الاسد صاحب فراش ہو گئے ہیں لیکن کوما سے باہر ہیں-

قاسم نے کہا کہ اسد کو اسے خدا کی طرف سے تنبیہ سمجھتے ہوئے شامی قوم کا قتل عام بند کر دینا چاہیے-

اس سے قبل لبنانی اخبار المستقبل نے رپورٹ دی تھی کہ اسد دماغی انفعام کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں-

روزنامہ الدیار نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اسد کو دماغی دورہ پڑا ہے- سعودی اخبار اشراق الوسط نے بھی بشار الاسد کے ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر دی تھی-

دوسری طرف اسد رجیم نے فیس بک کے ذریعے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد بہترین صحت میں ہیں-

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: