بشار الاسد رجیم کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، ترکی کا اقوام متحدہ کو خط
اقوام متحدہ کے نام خط میں ترکی نے بشار الاسد رجیم کی طرف سے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے پر مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں ترکی کے مستقبل نمائندہ فریدن سنیرال اوغلو نے خط میں کہا ہے: "کیمیائی ہتھیاروں کے مزید استعمال کو پابندیوں کے ذریعہ روکا جا سکتا ہے۔ اسد رجیم جس کے ہاتھ معصوم شامی عوام کے خون سے رنگے ہیں اسے ضرور کٹہرے میں کھڑا کیا جائے”۔
اقوام متحدہ میں ترکی کے مستقل نمائندہ نے اناطالیہ نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خط بدھ کے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس اور امریکی نمائندہ نکی ہالے کو بھیجا گیا ہے۔
شامی اپوزیشن کے وزیر صحت فراس جندی کے مطابق منگل کے روز شامی شہر ادلب کے علاقہ خان الشیخون میں ہونے والے کیمیائی حملے میں اسد رجیم نے 100 سے زائد افراد جان لے لی جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ ڈبلیو ایچ او نے پوسٹ مارٹم تحقیقات کے بعد کیمیائی مادے کے استعمال ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یاد رہے کہ ترک حکومت نے زخمیوں کے علاج میں ڈبلیو ایچ او کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
ترک مشن کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ استعمال ہونے والا کیمیائی مادہ سایانائڈ سے 20 گنا زیادہ زہریلا ہے۔