بغاوت کے شبہ میں برطرف، سینکڑوں سرکاری ملازمین بحال

0 726

صدر رجب طیب ایردوان کی منتخب شدہ جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے 15جولائی کو برپاکردہ ناکام بغاوت کے بعد گلنسٹ تحریک سے تعلق کے شبے میں ہزاروں برطرف سرکاری ملازمین میں سے سینکڑوں ملازمین کو انویسٹیگیشن کے بعد دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،
بدھ کے روز جاری کردہ سرکاری اعلامیہ میں کہا گی ہے کہ 416 ملازمین کو ان کے عہدوں پر بحال کیا جارہا ہے اور وہ دس دن کے اندر کام پر واپس آسکتے ہیں ، نیز ان کے تمام سماجی اور قانونی حقوق بھی بحال کیے جارہے ہیں اور اس تمام عرصہ میں ان کے بقایاجات بھی ادا کیے جارہے ہیں ۔
واضح رہے کہ ہزاروں سرکاری ملازمین کو گلنسٹ تحریک کا ممبر ہونے یا ان سے تعلق کے شبے میں برطرف کیا گیا تھا جو مختلف سرکاری اداروں جیسے محکمہ داخلہ ، ملٹری ، محکمہ صحت، عدلیہ اور نیشنل ڈیفینس منسٹریز اور دیگر اداروں سے متعلق تھے ،اب بھی بہت سارے ملازمین زیر تفتیش ہیں جنہیں تفتیش مکمل ہونے کے بعد بحال کیا جائے گا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: