ترکش ایئرلائنز ماسکو اور اناطالیہ کے درمیان ڈائریکٹ پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے

0 187

 

ترکش ایئرلائنزنے اعلان کیا ہے کہ وہ روس کے صدر مقام ماسکو اور ترکی کے سیاحتی شہر

انطالیہ کے درمیان ایک ہفتہ میں سات تک دوطرفہ ڈائریکٹ پروازوں کا اضافہ کررہی ہے

پریس ریلیز کے مطابق یہ نان سٹاپ پروازیں اتوار سے شروع ہورہی ہیں
انطالیہ اور ماسکو کے درمیان ان فلائٹس کا کرایہ 219یورو ہوگا جس میں تمام ٹیکسز شامل ہوں گے
واضح رہے کہ ترکش ایئرلائنز کے پاس اس وقت 330 طیارے ہیں اور دنیا بھر کے تین سو مقامات تک اس کی سروس محیط ہے جو کہ کسی بھی دوسری ایئرلائنز سے زیادہ ہے ۔ترکش ایئر لائنز کے مسافروں میں 2اعشاریہ پانچ فیصد سالانہ کے تناسب سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ برس اس کے مسافروں کی کل تعداد تریسٹھ ملین کے لگ بھگ تھی۔ایئر ٹرانسپورٹ نیوز میگزین ترکش ایئر لائنز کو ایئرلائن آف د ایئر کا اعزاز بھی پچھے سال مارچ میں دے چکی ہے
جبکہ یہ 2016 کا یورپین بیسٹ ایئرلائن کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکی ہے

تبصرے
Loading...