ترکش ایئر لائنز اور پی آئی اے کے درمیان کوڈ شیئر تعاون معاہدہ

0 231

ترک ایئر لائنز اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کوڈشیئر تعاون پرآمادہ ہو گئی ہیں یہ بات ترک نیشنل فلیگ کیریئر نے اپنے بیان میں کہی ہے۔

کوڈشیئر تعاون معاہدہ ایک ایسا نظام ہے جس کے تحت دو ائیر لائنز ایک ہی فلائٹ کو مشترکہ طور پر استعمال کر سکتی ہیں۔ سیٹ کسی ایک ائیر لائنز سے خریدی جا سکتی ہے لیکن حقیقت میں دوسری ایئر لائنز اس کو مختلف فلائٹ نمبر اور کوڈ کے ساتھ چلا رہی ہوتی ہے۔

ترکی اور پاکستان ایئرلائنز کے معاہدہ کے تحت پاکستانی فلیگ کیرئیر ترک ایئرلائنز کی ٹکٹس بیچ سکے گی جو نہ صرف استنبول بلکہ اٹلانٹا، جوہانسبرگ، ایتھنز، ایمسٹرڈیم، تاشقند، ماسکو، میامی، بوسٹن، ہوسٹن، واشنگٹن، لاس اینجلس، سین فرینسیسکو، شکاگو کے مقام شامل ہیں، وہ ان مقامات کے لیے اپنے ایئرلائنز کوڈ اور فلائٹ نمبر کے ساتھ ٹکٹ بیچ سکے گی۔

اس قبل دو ائیرلائنز کے درمیان یہ معاہدہ استنبول سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی فلائٹس پر موجود تھا۔

دوسری طرف ترک ایئرلائنز، کراچی اور اسلام سے دبئی، ابوظہبی اور مسقط کے ساتھ ساتھ لاہور سے دبئی اور ابوظہبی کے لیے پی آئی اے کی فلائٹس پر اپنے کوڈ اور فلائٹ نمبر کے ساتھ ٹکٹ بیچ سکے گی۔

ترک ایئر لائنز کے سی ای او اور ڈپٹی چیئرمین بلال اقصی نے کہا ہے کہ اس سے مسافروں کو آسان اشتراک اور لچکدار متبادل ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مستقبل میں دوملکوں کےدرمیان فلائٹس کی تعداد بڑھے گی ویسے ہی دونوں ایئرلائنز کے درمیان تعاون بڑھتا جائے گا جس سے مسافروں کو آسان اور آرام دہ سفر میسر آ سکے گا۔

 

تبصرے
Loading...