ترکی، موزمبیق کا ایک سچا دوست ہے، رجب طیب ایردوان

0 2,830

صدر ایردوان نے موزمبیقی ہم منصب نيوسی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا "موزمبیق نے اپنی جدوجہد کے دنوں سے گزر کر آزادی کو حاصل کیا ہے اور ایک ایسا ملک بن چکا ہے جو اپنے روشن کل کی طرف دیکھ رہا ہے، اپنی ثقافتی قوت اور بہترین معاشی صلاحیت کی وجہ سے موزمبیق افریقہ کا ایک مستحکم ملک بن چکا ہے”۔

اپنے افریقی دورے کے دوسرے پڑاؤ میں صدر رجب طیب ایردوان نے موزمبیق کے صدر فلپ نیوسی سے ون ٹو ون ملاقات کے بعد وفد کے ہمراہ ملاقات بھی کی۔ جس کے بعد ترکی اور موزمبیق کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے اور مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔

مجھے امید ہے کہ میرا دورہ ہمارے دوملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنا دے گا

صدر رجب طیب ایردوان نے صدر نیوسی کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر بات کی۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ میں نے صدر نیوسی کے 2014ء میں ہونے والے دورہ ترکی کے دوران ان سے ایک سیرحاصل ملاقات کی تھی۔ اب 3 سال بعد میں بحیثیت صدر مملکت یہاں کا دورہ کر رہا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میرا دورہ ہمارے دوملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنا دے گا۔

 

 

 

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: