ترکی میں "زینب” گزشتہ 16 سالوں میں سب سے زیادہ لڑکیوں کا نام
ترک ادارہ برائے شماریات اور ڈائریکٹویٹ آف پاپولیشن نے کہا ہے کہ "زینب” ایک مرتبہ پھر گزشتہ سال میں سب سے زیادہ لڑکیوں کو دیا جانے والا نام بن گیا ہے۔
"زینب” نام سب سے پہلے 2000ء میں پہلے نمبر پر آیا تھا اور اس کے بعد مسلسل 16 سال سب سے زیادہ بچوں کا رکھا جانے والا نام بنتا رہا ہے۔ اس سے قبل "الف” نام کو اوّل درجہ حاصل تھا۔
زینب پیغمبر محمد ﷺ کی بڑی بیٹی کا نام تھا جس کا مطلب "ابوالزیور” اور "قیمتی جوہر” کے ہیں۔
2016ء میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا دوسرا نام "الف” ٹھہرا ہے، جبکہ حرا نور، دافنہ، میرے، عذرا اور زہرا بالترتیب اس کے بعد ہیں۔
لڑکوں کے ناموں میں 2016ء میں سب سے اوّل درجے پر "یوسف” نام رہا جبکہ ایمان، عمر، مصطفیٰ، میراچ، برات، احمد، حمزہ اور محمد بالترتیب اس کے بعد آئے ہیں۔