ترکی میں گزشتہ پانچ سال کے دوران 180000 شامی بچوں کی پیدائش

0 2,857

2011ء کے انتشار کے بعد ترکی کا رخ کرنے والے شامی خاندانوں میں اب تک 180000 نومولو بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے، ترکی میں 3 ملین شامی مہاجرین رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ترک وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2011ء سے ستمبر 2016ء تک 177568 شامی نومولود بچوں کی پیدائش ہوئی اور انہیں رجسٹر کیا گیا۔

شامی مہاجرین کو جس طرح ترکی میں خوش آمدید کہا گیا اسے عالمی سطح پر تحسین کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے جبکہ یورپ، جہاں مہاجرین پہنچنے کے خواب دیکھ رہے تھے تاحال ان جنگی مصیبت کے مارے مہاجرین کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ترکی اس وقت 25بلین ڈالرز شامی مہاجرین کی رہائش گاہوں، خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کو پورا کرنے میں صرف کر چکا ہے۔

ان مہاجرین میں ایک ملین سے زائد بچے ہیں جو ترکی کو دنیا کا پہلا ملک بنا دیتے ہیں جو اتنی بڑی تعداد میں مہاجر بچوں کا پناہ دئیے ہوئے ہے یہ ترکی پر صرف رہائش کی ذمہ داری ہی نہیں عائد کرتے بلکہ انہیں رہائش کے ساتھ ساتھ صحت، تعلیم سمیت دیگر ضروریات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

مہاجرین کے لیے 8 فیلڈ ہسپتال اور 65 طبی مراکز مفت کام کر رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: