ترکی میں750000شامی مہاجرین کو مالیاتی امدادی کارڈ جاری
فیملی اینڈ سوشل پولیسز کی وزیر ڈاکٹر فاطمہ بتول کایا نے کہا کہ 750000 شامی پناہ گزینوں کو ترکی میں مالیاتی امدادی کارڈز دیئے جا چکے ہیں اور یہ کارڈز ہلال احمر کے ذریعے تقسیم کیے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کیمپوں سے باہر رہنے والے 1 ملین شامی پناه گزینوں کو امسال 2017ء تک مذکورہ کارڈز کی تقسیم کا ہدف ہے۔
شام میں 2011ء سے جاری جنگ کی وجہ سے اب تک 12 ملین شامی شہری بے گهر ہوئے اور 5 ملین وطن چهوڑنے پر مجبور ہوئے جن میں سے 3 ملین ترکی کی میزبانی میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، "ترکی اب تک شامی پناہ گزینوں پر تقریبا 12.5 بلین امریکی ڈالر امداد کر چکا ہے.”