ترکی کا تاریخی احیاء، اے خبر چینل کا خصوصی وڈیو کلپ جاری

0 222

جہاں ایک دنیا ترکی میں پھیلتی اپنی تاریخ کی چاہ پر پریشان دکھائی دیتی ہے، ترک معاشرہ سیکولر اور اسلام پسند کی تقسیم کے بغیر تاریخی روایات اور ماضی پر فخر کر رہا ہے۔ سیکولر الیٹ کلاس کو ان روایات میں ان کے مزاج کا رعب و دبدبہ اور تفاخر ملتا ہے جبکہ اسلام پر فخر کرنے والوں کو اس میں اسلامی روایات اور اقدار کی جھلک نظر آتی ہے۔ 

ترکی سے باہر اس پر خدشات اور خطرات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ترک ملت کی اس پختگی کو دیکھ کر صدر ایردوان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ صدارتی نظام سے خلافت عثمانیہ کا راستہ کھول رہے ہیں۔ قطع نظر اس صورت حال سے ترک ٹیلی ویژن "اے خبر” نے ایک وڈیو کلپ چلایا ہے جو ایک طرف تو ترک ملت کے جذبات اور پختگی کو مزید استحکام دے گا جبکہ دوسری طرف ترکی اور صدر ایردوان کے مخالفین کے خون کو جلا کر رکھ دے گا 

وڈیو کلپ میں ترکی کے یادگار ماضی کو مختلف رہنماؤں کے عظیم خیالات کی مدد سے پیش کیا گیا ہے اور صدر ایردوان کو اسی تاریخی احیاء کی موجودہ شخصیت کے طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔ وڈیو کلپ میں ناکام بغاوت کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں ترک ملت لا اله الا الله اللہ اکبر کے نعرے لگا کر فیتو کا راستہ روک رہی ہے، 15 جولائی کی شب جب ترک قوم نے مشکل رات گزاری، علی الصبح صدر ایردوان کی ایوان صدارت سے اٹھنے والی اذانِ فجر بھی اس وڈیو کلپ میں شامل کی گئی جو دیکھنے والوں پر سحر طاری کر دی دیتی ہے 

تبصرے
Loading...