ترکی کولمبیا کی مدد کیلئے تیار ہے ، ترک صدر نے کولمبین صدر کو تحریری پیغام بھیج دیا
ہم کولمبیا کا درد دل کی گہرائیوں سے محسوس کرتے ہیں اور ہم کولمبین لوگوں کی ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہیں ، طیب ایردوان کا کولمبین صدرجان مانول کے نام مراسلہ
صدر نے اپنے مراسلہ میں متاثرہ خاندانوں سے بھی تعزیت کی اور زخمی لوگوں کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
سیلاب سے شمالی کولمبیا میں کم سے 254 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سیلاب سے 400 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں اور 200 لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں ۔
کولمبین ریڈ کراس کے مطابق سیلاب سے سینکڑوں مکانات منہدم ہوئے ہیں اور 500 خاندان متاثر ہوئے ہیں ۔