ترکی کی خواہش اور کوشش ہے کہ وہ عالم اسلام اور عرب دنیا کی ہر ممکن مدد کرے، عرب مسلم اسکالر

0 2,816

ممتاز مسلم اسکالر قرہ داغی نے جعرات کے روز انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کی خواہش اور پوری کوشش ہے کہ عالم اسلام اور عرب دنیا کی ہر طرح سے مدد ہو۔ على محيي الدين القره داغي
بین الاقوامی تنظیم مسلم علماء کے سیکرٹری جنرل علی محی الدین قرہ داغی نے سلیمانیہ، عراق کے کرد علاقائی حکومت کے دفتر میں اناضول ایجنسی سے ترکی کی کامیابی کی رفتار… یورپی ممالک کے دہرے معیار اور عراق میں سنیوں کے مستقبل پر بات کرتے ہوۓ کہا کہ اتوار کے روز منعقد آئینی تبدیلیوں کے متعلق ریفرینڈم سے ترکی کو مذید فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوے کہا کہ ترک عوام گزشتہ 15 سالوں میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے تحت درست فیصلہ کرتے آۓ ہیں. آئین میں ترمیم اہم ہے خاص طور پر آج کل یہ اقدام ترکی کیلئے بہت مفید ثابت ہوں گے. اتوار کے روز سے ریفرینڈم میں ہاں یا نہیں میں پوچھا جائے گا آرٹیکل 18 کے آئینی اصطلاحات کے بل میں ترمیم سے ملک کو پارلیمانی نظام میں منتقل کر دیا جاۓ گا . ہاں مہم کو حکمران پارٹی، اے کے  پارٹی اور اپوزیشن  ملت پرست پارٹی کی حمایت حاصل ہے جبکہ مرکزی اپوزیشن جمہوریت عوام پارٹی ان اصطلاحات کے خلاف ہے۔

یاد رہے کہ ترکی نے گزشتہ 15 سالوں میں موجودہ پارلیمانی نظام کے باوجود اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں امام قرہ داغی نے کہا کہ ترکی کی حکمران پارٹی نے ترکی کی معیشت اور سماجی ترکی میں اہم کردار ادا کیا اور اگر مجوزہ منصوبہ کو عمل میں لایا جاۓ تو ترکی ترقی کی منازل نہایت تیزی سے طے کرے گا. طاقتور ترکی عالم اسلام کیلئے بڑی کامیابی ہو گا۔

 انہوں نے مذید کہا کہ ترکی کا عالم اسلام اور عرب دنیا میں کسی خاص منصب کیلئے کسی سے کوئی مقابلہ نہیں بلکہ انکی ہر طرح سے خدمت کرنا چاہتا ہے۔

نہ صرف خود کو بلکہ عالم اسلام کو زبردست خدمت فراہم کر سکتا ہے انہوں نے ترکی کی خدمات کو سراہتے ہوے کہا کہ ترکی نہ صرف عالم اسلام بلکہ مغربی ممالک لئے بھی بہترین مثال ہے عالم اسلام کو بھی چاہئے کہ وہ اسے بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

تبصرے
Loading...