ترکی کی سہون شریف حملے کی شدید مذمت

0 173

ترکی نے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ہونے والی افسوسناک دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترک وزارت خارجہ

 وزرات خارجہ ترکی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ خبر جان کر افسوس ہوا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک عبادت گاہ پر دہشتگرد حملہ کی زد میں کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے دہشتگردوں کو غیر انسانی کہتے ہوئے شدید مذمت کی جو پاکستان کی سلامتی اور امن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی گئی ہے اور پاکستانی حکومت اور عوام سے اظہار افسوس بھی کیا گیا ہے۔

بیان میں ترکی نے اعادہ کیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

جمعرات کے روز ہونے والے حملے میں 70 افراد شہید جبکہ 150 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں۔ حملہ صوبہ سندھ کے معروف صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے مقبرے پر ہوا جب سینکڑوں افراد وہاں موجود تھے۔

مصدر: اناطالیہ

تبصرے
Loading...