ترکی کی معارف فاؤنڈیشن جرابلس میں علم کی شمع جلانے میں معاون
حال ہی میں آزاد کردہ ضلع جرابلس کے طالب علموں، اساتذہ اور منتظمین کی ترک حكومت نے مدد شروع کر دی ہے، شام کے ضلع جرابلس میں شہید صادق ہنداوی پرائمری اسکول قدیم تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے، گزشتہ موسم گرما میں داعش کے خلاف شروع کیے گئے فرات ڈهال آپریشن سے علاقہ کو آزاد کرایا گیا تھا اور پانچ ماہ قبل اسکول کو دوبارہ کھولا گیا ہے ۔
ترکی کی قیادت میں جاری اس آپریشن کا بنیادی مقصد، سیکورٹی بہتر بنانا، اتحادی افواج (آزاد شامی فوج FSA) کے ساتھ فضائی اور شامی سرحد سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہے۔
اسکول کے پرنسپل رمضان مصطفی کے مطابق ترک حکومت معارف فاؤنڈیشن نے پرائمری اسکولوں کے ساتھ ساتھ ضلع سے باہر اسکولوں میں تعاون جاری رکھا ہے.
رمضان مصطفی نے بتایا کہ ترک معارف فاونڈیشن فرنیچر، کتابیں، کاپیاں اور قلم بھیج رہی ہے ور یہ اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکول میں ایک ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں، اسکول میں 28 اساتذہ اور 3 پرنسپل تعینات ہیں۔
رمضان مصطفی نے کہا کہ اسکول میں تعلیمی سرگرمیوں جاری ہیں، انہوں نے ایسے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جو اسکول چلانے میں مدد کر رہے ہیں ۔
اسکول میں بنیادی سطح کی تعلیم دینے والے ایک استاد بشیر ہلف ظاہر نے کہا کہ طلباء حصول علم کے لیے پرجوش ہیں، ضلع میں داعش کے تسلط کی وجہ سے انہوں نے اپنے دو تعلیمی سال ضائع کر دیے ۔
انہوں نے کہا کہ اسکول کے ساتھ ساتھ بچوں کو ان کے گھروں پر بھی تعلیم دے رہا ہوں ۔
ظاہر نے بچوں کی تعلیم میں مدد اور اپنا تعاون دینے پر معارف فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا.
انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن ہماری ضرورت کی تمام چیزیں ہمیں فراہم کر رہی ہے خاص طور پر بچوں کی اسٹیشنری اور بچوں کی ضرورت کی چیزیں فراہم کرتی ہے۔
پرائمری اسکول کی طالبہ میار حنطوانی کا کہنا ہے کہ "میں نے پڑھنا لکھنا سیکھ لیا ہے، خدا ترکی کا بھلا کرے.”