ترکی کے سرکاری اسکولوں میں اردو زبان بھی نصاب میں شامل

0 364

ترکی کے سرکاری اسکولوں میں نئی اختیاری زبانیں نصاب میں شامل کی گئی ہیں۔ محکمہ قومی تعلیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب اسکولوں میں اردو، فارسی اور کورین زبانوں کو بھی پڑھایا جائے گا۔

بیان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 2 کے قانون نمبر 2923 جو غیر ملکی زبانوں کی تعلیم، مختلف زبانوں کو سمجھنے اور ترک شہریوں کو ادائیگی کے متعلقہ تعلیم کی اجازت دیتا ہے۔ اس کے تحت وزراء کونسل برائے تعلیم و تربیت نے فیصلہ کیا ہے کہ اردو، فارسی اور کورین زبانوں کو نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔

اردو زبان دنیا کی 21ویں بڑی زبان ہے جو برصغیر سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں رہنے والے لوگ سمجھتے اور بولتے ہیں۔ پاکستان میں اردو کو سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے۔ وزرات تعلیم کے اس اقدام سے ترکی اور پاکستان کے تعلقات میں مزید مضبوطی پیدا ہو گی۔

تبصرے
Loading...