ترکی کے پہلے طبی شہر کا افتتاح کل ہوگا، پنجاب (پاکستان) کے وزیراعلیٰ بھی شرکت کریں گے
وزیرصحت رجب اکداغ نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم بن علی یلدرم جنوبی ضلع مرسین میں پہلے "طبی شہر” کے افتتاح کریں گے۔
یہ بات انہوں نے سائٹ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی "وہ تمام چیزوں کا اور افتتاح کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئے ہیں”۔
انہوں نے کہا "یہ ہمارے لیے بہت خوشی کا مقام ہے کہ ہم ملک کے پہلے طبی شہر کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں جو مرسین اور اس کے مضافاتی علاقوں کو اعلٰی ترین اور جدید طبی سہولتیں دے گا”۔
انہوں نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں صوبہ پنجاب، پاکستان کےوزیراعلیٰ شہباز شریف، وزیرصحت قرقیزستان طالانت بيک اور صومالیہ کے وزیرصحت محمد عثمان جواری بھی شرکت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم طبی شہروں کے قیام سے صحت کے شعبے میں ایسا انقلاب رہے ہیں جسے آئندہ نسلیں یاد رکھیں گی۔ یہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو تنہائی فراہم کرنے والے 41ہزار بیڈ دیں گے”۔
وزیر صحت ترکی نے کہا کہ وہ 2020ء سے 2021ء تک تمام موجود سرکاری ہسپتالوں کی جدت کا پروگرام شروع کرنے والے ہیں جن کا معیار یورپی ہسپتالوں کے برابر کیا جائے گا