ترک ادارہ برائے تعاون و باہمی رابطہ (ٹیکا) کی طرف سے پاکستانی یتیموں کے لیے تعلیمی امداد

0 173

ترک ادارہ برائے تعاون و باہمی رابطہ (ٹیکا) نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 650 یتامیٰ کو تعلیمی امداد فراہم کی۔

Tika
فوٹو: آئی ایچ اے

جمعہ کے روز ترک ادارہ برائے تعاون و باہمی رابطہ (ٹیکا) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ المصطفے ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے امداد کی تقریبِ تقسیم، ترکی کے اس جنگی بحری بیڑے پر منعقد کی گئی جو ان دنوں پاکستانی ساحلوں پر امن مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔

تقریب میں یتامیٰ، ترک جنگی بیڑے کے ٹی سی جی غیلیبولو کمانڈر علی طنا بیسال، ٹیکا اسلام آباد کے منتظم محمد امرہ اکتون، نائب منتظم ابراہیم کتیرچی اور المصطفے ویلفیئر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

اکتون نے کہا کہ تقریب میں یتامیٰ کو مختلف مشاغل فراہم کیے گئے اور تعلیمی اسٹیشنری بھی تقسیم کی گئی۔

تبصرے
Loading...