"ترک شاہین” ترکی کی معیشت کا نیا باب کھولے گا

0 1,020

برصا میٹروپولیٹن میئر رجب الطاف نے کہا ہے کہ نئے دیسی ساختہ طیارہ کی پیداوار کا آغاز ترکی کے لیے ایک نیا باب کا آغاز کرے گا۔ نئے طیارہ ترک شاہین کی پیداوار بہت جلد ینی شہر ایئرپورٹ برصا سے شروع کی جا رہی ہے۔

میئر نے کہا کہ غوکچان گروپ نے یہ کمپنی جرمنی سے خریدی تھی، اب یہ کمپنی اپنے ملک میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ینی شہر ائیرپورٹ پیداوار کے لیے بہترین مقام ہے جہاں پیداوار کی ٹیسٹنگ اور جائزہ کی سہولتیں موجود ہیں۔ البتہ پروڈکشن یونٹ کے لیے وہاں خصوصی تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طیارے کا نام "ترک شاہین” رکھا ہے اور اس کو اڑانے کی ٹریننگ کے لیے برصا شہر میں نیا ہوائی ٹریننگ اسکول بنایا گیا ہے۔

میئر رجب الطاف نے کہا کہ برصا ہوا بازی اور ہوا سازی کا مرکز بنے گا جہاں سے پوری دنیا فائدہ اٹھائے گی۔ اس سے نہ صرف ہماری درآمدات میں کمی واقع ہو گی بلکہ برآمدات میں یقینی اضافہ ہو گا۔ اور بلدیہ ان پروڈکشن یونٹ کی مکمل مدد کرے گی۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک ساختہ "ترک شاہین” ایک وقت میں 205 کلومیٹر تک اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تقریباً 16لیٹر اوکٹین گیسولین فی سو کلومیٹر ایندھن استعمال کرتا ہے۔ اس لحاظ سے اسے بہترین شہری جہاز کہا جاتا ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: