ترک صدارتی کابینہ اپنے پہلے اجلاس سے قبل اجتماعی طور پر جامع مسجد حاجی بیرام جائے گی
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے ہم اپنی پہلی کابینہ اجلاس سے پہلے اجتماعی طور پر جامع مسجد حاجی بیرام میں نماز جمع کے لیے جائیں گے اور خصوصی دعائیہ پروگرام کریں گے اور پھر ہم اپنا پہلا کابینہ اجلاس کریں گے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ پہلی ترک پارلیمان 23 اپریل 1920ء میں کھلی تھی جس نے اپنے پہلے اجلاس سے قبل تاریخی جامع مسجد حاجی بیرام میں نماز ادا کی۔
ترک صدر ایردوان نے مزید بتایا کہ کابینہ کے ناموں بارے صدارتی حلف نامے کی تقریب کے بعد بتایا جائے گا۔
ہفتہ کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوان پارلیمنٹ کی تقریب حلف برداری میں تشریف لائے۔ یہ ترک تاریخ کی سب سے طویل حلف برداری تھی کیونکہ پارلیمانی ممبران کی تعداد 550 سے 600 ہو چکی ہے۔
تقریب سے پہلے صدر ایردوان نے آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کیا اور بتایا کہ کابینہ کا پہلا اجلاس جمعہ کے روز ہو گا۔