ترک وزارت خارجہ اور نائب وزیر علی شاہین کی لاہور میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

0 369

ترک وزارت خارجہ نے لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، "برادر اسلامی ملک میں ایک بار پھر دہشتگردی کا سانحہ ہونے پر رنج، افسوس، اور دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور ترک حکومت اور عوام سانحے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ تعالی سے دعا گو ہیں۔ ہم ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں برادر ملک پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے”۔

پاکستان سے تعلیم یافتہ اور پشاور کی ماں کے اس کے بیٹے کی لاش پہنچانے کی کوششوں کے حوالے معروف ترک نائب وزیر برائے یورپی یونین معاملات، علی شاہین نے بھی ٹویٹر پر ٹویٹ کے ذریعے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دکھ کی گھڑی میں پاکستان کے غم میں برابر شرکت کی۔

 

واضح رہے کہ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے قریب ﻓﺎﺭﻣﺎ سیوٹیکل مینو فیکچررز اینڈ کیمسٹس کا احتجاج جاری تھا کہ خودکش بم بار نے خود کو دهماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجہ میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 13 شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تبصرے
Loading...