تنزانی صدر کا چینی کمپنی سے ریلوے لائن معاہدہ ختم، نیا معاہدہ ترکی سے ہوگا
تنزانیا کے صدر جان ماغافُلی نے چینی کمپنی کے ساتھ اسٹینڈرڈ گیج ریلوے پروجیکٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسٹنڈرڈ گیج ریلوے (ایس جی آر) پروجیکٹ تنزانیا کا ایک بڑا پروجیکٹ جس کا تخمینہ 7.6 بلین ڈالرز تھا۔ معاہدہ کی رو سے رقم کی فراہمی چینی ایکسیم بنک نے یقینی بنانا تھی۔ ریل لائن نے تنزانیا کو برونائی، راوانڈا اور کانگو سے ملانا تھا۔
افریک لینڈ پوسٹ کے مطابق صدر تنزانیا نے گزشتہ حکومت اور چینی ٹھیکیداروں کی کرپشن کی وجہ سے معاہدہ کو ختم کر دیا ہے۔
چینی کمپنی کے ساتھ بڑے معاہدے کے بعد تنزانی عوام میں تشویش پیدا ہوتی جا رہی تھی کیونکہ پروجیکٹ میں تنزانی لیبر کے بجائے چینی افرادی قوت کو ہی استعمال کیا جا رہا تھا۔
افریک لینڈ پوسٹ کے مطابق نیا معاہدہ ترکی کے ساتھ کیا جائے گا جس میں تنزانیا اور ترکی مل کر کام کریں گے، اس سلسلے میں معاملات طے پا گئے ہیں اور یہ پروجیکٹ اس سے آدھی قیمت پر مکمل ہو گا