جو مجھے پسند کرتے ہیں وہ سگریٹ نوشی ترک کردیں، صدر ایردوان کا پیغام

0 2,870

صدر رجب طیب ایردوان نے سرطان کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جو مجھے پسند کرتے ہیں وہ سگریٹ کو ناپسند کرتے ہوئے سگریٹ نوشی ترک کردیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ "سرطان آج کا سب سے بڑا طبی مسئلہ ہے جو دن بدن لوگوں میں بڑھ رہا ہے ترکی میں سالانہ 175 ہزار شہریوں میں اس کی تشخیص کی گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں سرطان کی بیماری کی وجہ سے 10 ملین لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں”۔

صدر ایردوان نے کہا "90 فیصد سرطان بیرونی عوامل سے ہوتا ہے ہمیں سرطان کو شکست دینا چاہیے”۔

انہوں نے کہا کہ "خطرناک عادات جیسے سگریٹ نوشی، شراب نوشی اور سست روسی کو ترک کر کے ہم اپنی صحت جو محفوظ بنا سکتے ہیں اور سرطان کے امکانات کو کم کر سکتے ہیں۔ تمام بیماریوں اور خاص کر سرطان کا بہترین علاج یہ ہے کہ ان کی تشخیص جلدی کروائی جائے۔ ہمیں آگاہی عامہ میں وزرات صحت اور باقی طبی اداروں سے تعاون کرنا چاہیے”۔

آخر پر انہوں نے کہا کہ میں نے آج کے دن چاہا کہ میں بھی آگاہی عامہ میں اپنا حصہ ملاؤں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: