حسین کرد ترکی پہنچ گئے ۔ صدر طیب ایردوان نے ان کا استقبال کیا
حسین کرد ہالینڈ میں پولیس کے ظلم کا شکار اس وقت بنے جب وہ صدارتی ریفرینڈم کے حق میں نکالی گئی ایک پرامن ریلی میں شریک تھے جب پولیس نے ماہرین کو منتشر کرنے کیلئے تشدد کیا اور ان پر کتے چھوڑے ۔ حسین کرد پولیس تشدد اور کتوں کے کاٹنے سے شدید زخمی ہوئے جس کے بعد وہ انتظامیہ کے جبر کا شکار ہونے والے ایک علامتی کردار بن گئے ۔گیارہ مارچ کو یہ سانحہ راٹرڈیم میں پیش آیا تھا ، جب ترک باشندے ترک وزیر فاطمہ بطول پر پابندی کے خلاف احتجاج کررہے تھے جو ریفرینڈم کے حق میں کنوینسگ کی غرض سے ترک باشندوں سے ملنا چاہتی تھیں ۔زخمی ہونے کے بعد انہیں ترکی علاج کی غرض سے منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ، اور وہ اسی غرض سے گزشتہ روز استنبول پہنچ گئے ۔واضح رہے کہ ترک حکومت ڈچ پولیس کی اس بہیمیت اور ترک وزیر فاطمہ بتول پر ہالینڈ آمد پر پابندی کے خلاف شدید احتجاج کرچکی ہے ۔