خاتون اوّل ترکی نے تنزانیا میں ٹیکا کے دفاتر کا افتتاح کیا
صدر رجب طیب ایردوان کے ہمراہ تنزانیا، موزمبیق اور ماداگسر کا دورہ کرنے والی ترک خاتون اوّل امینہ ایردوان نے ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (ٹیکا) کے دفاتر کا افتتاح تنزانیا کے صدر مقام دارالسلام میں کیا۔
افتتاحی تقریب میں خاتون اوّل امینہ ایردوان کے علاوہ تنزانیا کی خاتون اوّل جنت مغفرلی اور ٹیکا عہدیداروں نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں 25 بیٹری پر چلنے والی وہیل چیئرز اور 2 انکوبیٹر سرکاری ہسپتال کو عطیہ کیے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنزانیا کی خاتون اوّل نے ترکی کا شکریہ ادا کیا اور افریقہ کی بہبود میں ترکی کے کردار کو سراہا۔ ترک خاتون اوّل نے کہا کہ ترکی دوستی کا ہاتھ ہے جو براعظم افریقہ تک پہنچ رہا ہے۔ ترک خاتون اوّل امینہ ایردوان نے بعد ازاں تنزانیا کے قومی میوزیم کا بھی دورہ کیا۔