رجب طیب ایردوان سرکاری دورہ پر یوکرائن پہنچ گئے
ترک صدر رجب طیب ایردوان چھٹی اعلی سطحی ترک یوکرائن اسٹریٹجک کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے یوکرائن کے دارالحکومت کیف پہنچ گئے ہیں
بوریسپل ائیرپورٹ پہنچنے پر نائب وزیر خارجہ یوکرائن اوّلینا زرکال نے ان کا استقبال کیا-
دورہ میں خاتون اوّل امینہ ایردوان، وزیر خارجہ میولوت چاوش اوّلو، وزیر برائے توانائی کو معدنیات بیرات البیراک، قومی دفاع کے وزیر نور الدین جانیکلی، وزیر برائے یورپی یونین امور عمر چیلک اور دیگر وزراء سمیت چیف آف آرمی اسٹاف خلوصی آکار شامل ہیں-