رجب طیب ایردوان کو مڈغاسکر کے اعلی قومی اعزاز سے نوازا گیا
صدر رجب طیب ایردوان کو مڈغاسکر کے اعلی قومی اعزاز سے نوازا گیا۔
ﻣﮉغاﺳﮑﺮ ﮐﮯ ﺻﺪﺭ ﮨﯿﺮﯼ نے صدر رجب طیب ایردوان کے ﺍﻋﺰﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺻﺪﺍﺭﺗﯽ ﻣﺤﻞ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﻌﻘﺪﮦ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﺗﻘﺮﯾﺐ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ اعلی ترین قومی ایوارڈ سے نوازا۔ ﺗﻘﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﺧﻄﺎﺏ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ رجب طیب ایردوان ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ "ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺍﻭﺭ ﻣﮉغاﺳﮑﺮ ﮐﮯ ﻋﻮﺍﻡ ﻧﮯ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺟﺲ ﺟﻮﺵ ﻭ ﺧﺮﻭﺵ ﺳﮯ ﺍﺳﺘﻘﺒﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮨﻢ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻣﺸﮑﻮﺭ ﮨﯿﮟ”۔
ﺗﻘﺮﯾﺐ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ صدر ایردوان اور ﺍﮨﻠﯿﮧ اﻣﯿﻨﮧ ﺍﯾﺮﺩﻭﺍﻥ ﮐﮯ ﺍﻋﺰﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﻋﺸﺎئیہ بهی دیا گیا جس میں وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو اور ان کی اہلیہ اور دیگر ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻗﺘﺼﺎﺩﯾﺎﺕ ﻧﮩﺎﺕ ﺯﯾﺒﮏ ﺍﻭﺭ ﻭﺯﯾﺮ ﺗﻮﺍﻧﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻗﺪﺭﺗﯽ ﻭﺳﺎﺋﻞ ﺑﺮﺍﺕ ﺍﻟﺒﺎﺋﺮﮎ نے بهی ﺷﺮﮐﺖ ﮐﯽ۔
تنزانيا اور موزمبیق کے سرکاری دورے کے بعد صدر ایردان کا آخری اسٹاپ مڈ غاسکر تها اور اس کے بعد وہ ترکی واپس روانہ ہو گئے۔
ترجمہ: جویریہ اے ڈی