ریفرنڈم کو منسوخ نہیں کیا جائے گا: کرد علاقائی حکومت کے صدر مسعود بارزانی
عراقی خطے میں قائم کرد علاقائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریفرنڈم کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اسے منسوخ نہیں کیا جائے گا-
صدر مسعود بارزانی نے کہا کہ عراق اب ایک فرقہ وارانہ ریاست بن چکی ہے اور کوئی جمہوری ریاست نہیں رہی- اس لیے ہم ریفرنڈم کے ذریعے اپنی آزادی کا اعلان کریں گے-
انہوں نے مزید کہا کہ کرد بغداد حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں گے تاکہ ریفرنڈم کے نتائج تسلیم کیے جائیں-
عراقی خطے میں ہونے والے اس ریفرنڈم پر عراق، ترکی اور ایران کو شدید تحفظات ہیں- ترکی نے ریفرنڈم کی صورت کرد علائی حکومت پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی تھی- کرد علاقائی حکومت تیل سمیت اپنے تجارت ترکی کے راستے کرتی ہے- جبکہ اسرائیل نے ریفرنڈم کی پرزور حمایت کرتے ہوئے کرد علاقائی حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے-