سارے مصر کا خون بہانا حرام ہے چاہے مسلمان ہو یا قطبی: اخوان المسلمون کی تعزیت و مذمت
مصر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے خاندان نے مصر میں چرچ حملوں کی مذمت کی ہے جس میں درجنوں افراد نشانہ بن گئے۔

یہ بات ڈاکٹر محمد مرسی کے خاندان کی طرف سے جاری بیان بعنوان "واجب تعزیت” میں سامنے آئی ہے جس کا کاپی ترک نیوز ایجنسی کو موصول ہوئی ہے۔
مرسی خاندان نے اتوار کے روز ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حملوں کو سنگین جرم قرار دیا۔ بیان میں نشانہ بننے والوں قطبیوں سے دلی اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے "سارے مصریوں کا خون حرام ہے، چاہے وہ مسلمان ہو یا قطبی عیسائی”۔
مصری شہروں اسکندریہ اور غربیہ میں دو چرچوں پر حملے میں وزرات صحت مصر کے مطابق 44 افراد ہلاک جبکہ 126 زخمی ہو گئے تھے۔ حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔