صدر ایردوان بحرین پہنچ گئے، صخيرمحل میں استقبالیہ تقریب
بحرین، سعودی عرب اور قطر کے دورہ کے پہلے پراؤ میں صدر رجب طیب ایردوان بحرین کے مرکزی مقام منامہ پہنچے۔
صدر ایردوان کے ساتھ خاتون اوّل امینہ ایردوان، وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو، وزیر توانائی و قدرتی معدنیات بیرت البیراک، وزیر معیشت نہات زیب اور وزیر قومی دفاع فکری عشیک وفد میں شامل ہیں۔ صخير ایئر بیس پر ترک وفد کا استقبال شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، وزیراعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ، ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ، وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ سمیت منامہ ترک سفارت خانے کے سفیر نے کیا۔
ملاقات سے قبل صدر ایردوان کا صخیر محل میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
دو ملکوں کے قومی ترانوں کے بعد صدر ایردوان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اور سربراہان کے درمیان ملاقات شروع ہوئی۔