صدر ایردوان خلیجی ممالک کے آخری پڑاؤ قطر پہنچ گئے
گزشتہ شب صدر رجب طیب ایردوان خلیجی ممالک کے دورے کے دوران اپنے آخری پڑاؤ قطر پہنچے۔
حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ دوحہ پر قطری وزیر توانائی و صنعت محمد السدا، انقرہ میں قطری سفیر سلیم بن مبارک الشافعی اور دوحہ میں تعینات ترک سفیر احمد دیمروک سمیت دیگر عہدیداران نے صدر کا استقبال کیا۔