صدر ایردوان نے اناطالیہ میونسپلٹی کی خدمت عمارت کا افتتاح کردیا

0 1,853

اناطالیہ میٹرپولیٹن میونسپلٹی کی خدمت عمارت کے افتتاح کے موقع پر صدر ایردوان نے کہا: "16اپریل کے دن ہم ترکی کو ایک نئے رخ پر ڈھال دیں گے”۔

افتتاحی تقریب میں وزیر خارجہ جاوش اوغلو، وزیر توانائی و قدرتی معدنیات برات البیراک، وزیر داخلہ سلیمان سوئلو، گورنر اناطالیہ منیر کارل اوغلو، میئر اناطالیہ میٹروپولیٹن میونسپلٹی میندریس ترال بھی موجود تھے۔

70ملین ترک لیرا کی لاگت سے تعمیر شدہ عمارت کے افتتاح کے موقع پر صدر نے کہا تمام میونسپلٹی کو ایسی عمارات بنانا چاہیے تاکہ شہریوں کی خدمت کو یقینی بنایا جا سکے۔

16اپریل کے دن ہم ترکی کو ایک نئے رخ پر ڈھال دیں گے

تقریب میں موجود نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا: "ہمیں اپنے نوجوانوں پر یقین ہے۔ آپ 18 سال کی عمر میں منتخب ہو سکتے ہیں۔ آپ 18 سال کی عمر میں شادی کر سکتے ہیں۔ آپ کی قانونی ذمہ داری کی عمر 18 سال ہے۔ لیکن وہ کہتے ہیں تم 18 سال کی عمر میں منتخب نہیں کیے جا سکتے۔ نہیں، ہم اپنے نوجوانوں کو اس مقابلے میں شامل دیکھنا چاہتے ہیں۔ 16 اپریل کی شام ہم ترکی کو نئے رخ پر ڈھال دیں گے، نئی تبدیلی اور اصلاحات کے راستے پر چلا دیں گے”۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: