صدر ایردوان نے ان پر لکھی گئی تعریفانہ شاعری کی کتاب "ایردوان نامہ” پر پابندی لگا دی، پبلشر کو قانونی نوٹس جاری

0 1,327

صدر رجب طیب ایردوان نے تعریفانہ شاعری پر مبنی کتاب "ایردوان نامہ” کو کتب خانوں سے اٹھانے اور ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بہت سی نظموں میں ان سے منسوب مواد ان کے عقائد اور ثقافتی اقدار کے خلاف ہے۔ایردوان نامہ

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے وکیل حسین ایدن کے ذریعے کتاب شائع کرنے والے پبلشر کو قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ وہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ قوم کے خدمت گار ہیں، باقی عہدیداروں جیسے ایک عہدیدار جسے اس ملک کا باشندہ ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی سیاسی زندگی میں عوام کی تائید کی صورت جتنی محبت اور احترام ملا ہے وہ اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہتے۔ کتاب میں کی جانے والی حرکت مجھے سکون دینے کے بجائے پریشان کر دینے والی ہے۔

ترک قانون کے مطابق شخصی حقوق پر کسی ذریعے کے ساتھ بھی کیا جانے والا حملہ ایک جرم قرار دیا گیا ہے۔ لیکن بعض اوقات تعریف اور تحسین کے لیے شخصی حقوق کو پامال کیا جاتا رہا ہے۔

قانونی نوٹس بارے بتایا جا رہا ہے کہ اس میں صدر ایردوان شخصی حقوق پر حملہ کیا گیا ہے اور انہیں ایک ماورائے فطرت اور مقدس شخصیت کے طور پر پیش کیا گیا۔

"ایردوان نامہ” کے کچھ اشعار کا ذیل میں ترجمہ دیا جاتا ہے

نعمتیں اور رحمتیں ایردوان کے ساتھ نازل ہوتی ہیں

قرآن کی آیات ہماری دہلیز پر اتر کر آتی ہیں

یہاں ایک بار پھر ہمارا ایردوان آ گیا ہے

دنیا کے تین براعظموں میں ایک بار پھر عثمانیوں کا نام لکھیں گے

مصر، لیبیا، ترکستان

یورپ کی زمین تنگ ہو جائے گی

اے میرے پیاروں، میرے پاس لفظ کم ہیں

ایردوان خدا کا آخری فرد ہے

ہمارا ملک ترکی ہے

ہماری امت اسلام ہے

ہمارا وطن ساری دنیا ہے

ہماری قیادت عثمان، ارحان اور ایردوان

 

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: