صدر ایردوان نے شانلی عرفہ کموڈٹی ایکسچینج کی نئی سروس بلڈنگ کا افتتاح کردیا
صدر ایردوان نے شہریوں سے ملاقات کے بعد شانلی عرفہ کموڈٹی ایکسچینج کی نئی سروس بلڈنگ کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر وزیر خوراک، زراعت اور لائیواسٹاک فاروق چالک، گورنر شانلی عرفہ گونگور عظیم تونا، صدر یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینج ترکی رفعت حصارجک اوغلو بھی موجود تھے۔ صدر نے بلڈنگ کے افتتاح پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ عوام کی خدمت میں موثر ثابت ہو گی۔
اس کے بعد صدر ایردوان نوجوان اتھلیٹس اور کھلاڑیوں سے ملے اور انہیں مختلف اعزازات اور تحائف سے نوازا۔