صدر ایردوان کی ایرانی ہم منصب روحانی کو فون کال، مشرقی غوطہ کے سانحہ پر بات چیت

0 1,396

ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ایرانی ہم منصب حسن روحانی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں شامی بحران اور خصوصا مشرقی غوطہ کے سانحے پر بات چیت کی گئی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ترکی، ایران اور روس کی مشترکہ کوششوں کو زمین پر نظر آنا چاہیے اور شام میں متعین علاقوں میں سیز فائر ہونا چاہیے۔

ایردوان اور روحانی نے شمالی غوطہ میں ہونے والی بمباری اور انسانی امدادی سرگرمیوں حوالے سے بھی بات کی۔

دونوں رہنماؤں نے 4 اپریل کو استنبول میں ہونے والی سہہ فریقی ترکی، ایران اور روس ملاقات پر بھی بات چیت کی۔

تینوں ممالک گذشتہ سال شام کے شمالی صوبہ ادلب، لاطاقیہ، حماہ اور حلب میں جنگ بندی پر اتفاق کر چکے ہیں۔

تبصرے
Loading...