صدر ایردوان کی خلیجی ممالک کے دورے کے اختتام پر عمرہ ادائیگی اور مسجد نبوی ﷺ پر حاضری
صدر رجب طیب ایردوان گزشتہ شب خلیجی ممالک بحرین، سعودی عرب اور قطر کے دورے کے اختتام پر عمرہ کی ادائیگی کی اور مسجد نبوی ﷺ پر حاضری دی۔
بدھ کی شام قطر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان واپس سعودی عرب پہنچے اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ پر حاضری دی اور مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کی۔
عمرہ ادائیگی میں ان کے ہمراہ خاتون اوّل امینہ ایردوان، ترک آرمی چیف خلوصی آکار، وزیر معیشت نہاد زیبکجی اور وزیر توانائی و قدرتی معدنیات البراق پرات اور سربراہ انٹیلیجنس سروسز حاقان فدان تھے۔
صدر ایردوان نے گزشتہ اتوار کو خلیجی ممالک کے دورے کا آغاز بحرین سے کیا تھا جہاں انہوں نے شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ سعودی عرب گئے جہاں شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات ہوئی، آخری مرحلے میں صدر ایردوان قطر پہنچے جہاں شہزادہ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ہوئی۔
مصدر: اناطالیہ