صدر ایردوان کی سرب صدر ویجووچ کے صدارتی عشائیے میں شرکت
صدر رجب طیب ایردوان سربیا کے سرکاری دورے پہ بلغراد میں موجود ہیں جہاں انھوں نے ترک خاتون اوّل امینہ ایردوان کے ہمراہ سرب صدر الیگزینڈر ویجووچ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے صدارتی عشائیے میں شرکت کی ہے۔
عشائیے سے قبل صدراتی محل پہنچنے پر ترک صدر اور ان کی اہلیہ کا استقبال سرب صدر اور خاتون اوّل نے کیا۔
عشائیے میں چیف آف جنرل سٹاف جنرل خلوصی آکار، ان کی اہلیہ شعلے اکار، سربیا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ماجا غوجکوفیچ اور سرب وزیر خارجہ ایوچا داچیچک نے بھی شرکت کی۔