صدر رجب طیب ایردوان کا مرسین کا دورہ

0 904

صدر رجب طیب ایردوان مرسین میں بڑے طبی شہر کے افتتاح کے سلسلے میں مرسین کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے نماز فجر حضرت خضر مسجد میں ادا کی۔

نماز فجر کے بعد انہوں نے شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مبارکباد دی، اس کے بعد وہ مرسین کے گورنر کے دفتر کا دورہ کیا۔

گورنر ہاؤس کے سامنے گورنر اودمیر چیکاچک اور صدر میٹروپولیٹن میونسپل برہان الدین کے ساتھ باربورس سیکنڈری اسکول کے بچوں نے انہیں پھول پیش کیے۔ صدر نے بدلے میں انہیں کھلونے اور کھیل کا سامان تحفے میں دیا۔

گورنر سے ملاقات کےدوران وزیر صحت رجب اکداغ، وزیر ڈویلپمنٹ لطفی الوان اور وزیر لیبر و سوشل سیکیورٹی محمد معیز اوغلو بھی صدر کے ہمراہ تھے۔

گورنر ہاؤس کے بعد صدر رجب طیب ایردوان نے میٹروپولیٹن میونسپلٹی کا دورہ کیا جہاں صدرمیٹروپولیٹن برہان الدین نے ان کا استقبال کیا۔

اس کے بعد صدر اپنی بس پر شہر بھر کا دورہ کیا اور سڑکوں پر شہریوں سے گفتگو کی اور بچوں میں تحائ تقسیم کیے۔ اس دوران شہریوں کی ایک شادی میں بھی شرکت کی۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: