صدر رجب طیب ایردوان کا یکم مارچ کو پاکستان کا دورہ متوقع 

0 960

صدر رجب طیب ایردوان کا یکم مارچ 2017ء کو برادر ملک پاکستان کا دورہ متوقع ہے


صدر ایردوان پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گ جس میں تنظیم کے سربراہان شریک ہوں گے-

2017ء میں اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس پاکستان میں ہو رہا ہے- تنظیم دس ممالک پر مشتمل ہے جو رکن ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے- رکن ممالک میں ترکی، پاکستان، ایران، افغانستان، آزربائیجان، کرغستان، تاجکستان، قازقستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں جبکہ قبرص کو مبصر کا درجہ دیا گیا ہے-

 سربراہی اجلاس سے قبل رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ اجلاس ہو گا جس میں اجلاس کا ایجنڈا طے کیا جائے گا-

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: